حکومت کا آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر قرض لینے کا اعلان

Last Updated On 07 February,2019 11:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایسا قرض پروگرام لیں گے جس سے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ آئندہ پانچ ماہ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ ن لیگ کے پہلے پانچ ماہ میں مہنگائی 9 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے اسی عرصے میں صرف 1.4 فیصد بڑھی۔

حکومت کا ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا جواب، پیش کیے گئے اعدادوشمار گمراہ کن، سابق حکومت کی پالیسیاں معاشی نقصان کا باعث قرار، آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر قرض لینے کا بھی اعلان

میڈیا بریفنگ میں وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کے پہلے پانچ ماہ میں مہنگائی 9 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے پانچ ماہ میں صرف 1.4 فیصد بڑھی۔ گزشتہ حکومت 2300 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ گئی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی درست سمت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ سوئٹرزلینڈ میں چھپایا گیا سرمایہ کس کا ہے؟ ڈیٹا ملنے میں وقت لگے گا۔
 

Advertisement