انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 43 پیسے گر گیا

Last Updated On 18 February,2019 11:24 am

کراچی: (دنیانیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر کا 138 روپے 40 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے گر گیا اور ڈالر 138روپے 40 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کے ریٹ میں 53 پیسے کمی ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین، متحدہ عرب امارات کے بعدسعودی عرب کی سرمایہ کاری کے سبب پاکستانی روپے کے مزید تگڑا ہونے کی توقع ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں حالیہ اضافہ ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی کا سبب بنے گا جس سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینے میں زیادہ سخت شرائط کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 

Advertisement