اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

Last Updated On 01 February,2019 04:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب دوسال کے بعد کسی ایک ماہ میں سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی، جنوری میں انڈیکس 3 ہزار 733 پوائنٹس بڑھ گیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔
حکومتی اقدامات کام کر گئے، 24 ماہ کے بعد جنوری میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس 10 فیصد بڑھ گیا جبکہ پورے سال میں 100 انڈیکس میں صرف ساڑے 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔رواں ماہ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس میں اضافے کے سبب حصص کی مالیت 400 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی، مقامی سرمایہ کاروں کی دیکھا دیکھی بیرونی سرمایہ کار بھی سٹاک مارکیٹ میں کود پڑے، یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے بعد یہ پہلا مہینہ تھا جب سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔
 

Advertisement