پاکستان کی ایشیائی تجارت میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافہ ممکن، اقوام متحدہ

Last Updated On 26 February,2019 02:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈیڑھ ارب ڈالر اضافے کی صلاحیت رکھتا ہے، اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر سوشل ڈویلپمنٹ برائے ایشیا کا کہنا ہے کہ براہ راست تجارت نہ ہونے سے خطے میں ترقی نہیں ہو پا رہی۔

اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر سوشل ڈویلپمنٹ برائے ایشیا کا دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں باہمی تجارت کی صلاحیت 54 ارب ڈالر ہے مگر بد قسمتی سے اس وقت باہمی تجارت کا حجم صرف 26 ارب ڈالر ہے۔ اس میں پاکستان کا حصہ 20 ارب ڈالر ہے، کئی معاہدوں کے باوجود ایشیائی ممالک تجارتی صلاحیت کا فائدہ نہیں اٹھا رہے، باہمی تجارت سے تجارتی خسارے میں کمی آئے گی۔

اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر سوشل ڈویلپمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا میں تیسرے ملک کے ذریعے تجارت سے لاگت بڑھ رہی ہے، اسلام آباد، کلکتہ، ڈھاکہ اور یانگون کے درمیان راہ داری ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے بیماریوں، آلودگی اور سماجی مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔


 

Advertisement