رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، دال، چینی، چاول، پھلوں کی قیمتیں آسمان پر

Last Updated On 03 May,2019 11:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان آ گیا، دال، چینی، چاول، سبزیاں اور پھل سب کچھ مہنگا ہوگیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوام چلا اٹھے۔

ملک کے غریب عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے جاری، رمضان سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آ کر عوام چلا اٹھے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران مہنگائی کی رفتار 7 فیصد جبکہ اپریل میں 8 اعشاریہ 82 فیصد رہی۔ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لئے انتظامیہ نے کمرتو کس لی ہے مگر رمضان سے قبل اشیاء خورنووش کی قیمتوں میں اب تک ہونے والے اضافے پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔