عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں

Last Updated On 03 June,2019 11:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) تجارتی جنگ خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے لگی، عالمی منڈی میں امریکی اور برطانیوی خام تیل تیزی سے سستا ہونے لگا۔

 امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ پوری دنیا کی معیشت میں سست روی کا باعث بن رہی ہے، طلب میں کمی کے باعث کئی کمپنیوں کو پیداوار میں کٹوتی کرنا پڑ رہی ہے، جس کے باعث خام تیل کی مانگ میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی۔

2 روز کے دوران امریکی خام تیل 6 ڈالر 20 سینٹس کمی کے بعد 52 ڈالر 90 سیٹنس کا ہوگیا جبکہ برطانیوی خام تیل کی قیمت 8 ڈالر 50 سینٹس کمی بعد 61 ڈالر 10 سیںٹس ہوچکی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کو ہوگا کیونکہ اس سے ایک طرف تو درآمدی بل میں کمی آئے گی، دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوگا۔