رواں مالی سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا

Last Updated On 09 June,2019 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

دنیا نیوز کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ زرعی شعبےکی ترقی 3.3 فیصد کے بجائے 0.8 فیصد رہی۔ دیگرفصلوں میں شرح نمو 3.5 فیصد کے بجائے 1.9 فیصد رہی۔

دستاویز کے مطابق لائیو سٹاک کےشعبہ میں 3.8 فیصد ہدف سے زیادہ ترقی ہوئی۔ جنگلات میں شرح نمو 8.5 فیصد کے بجائے 6.5 فیصد رہی۔ ماہی گیری میں شرح نمو 1.8 فیصد کے ہدف سے ایک فیصد کم رہی۔ پیداواری شعبےکی شرح نموکا ہدف 7.8 فیصد رکھا گیا تھا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال صنعتی ترقی کا ہدف 7.6 فیصدرکھا گیا تھا۔ چھوٹےصنعتی شعبے کی شرح نمو ٹارگٹ کے مطابق 8.2 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ، مواصلات کے شعبے میں شرح نمو 3.3 فیصدریکارڈ ہوئی۔

دنیا نیوز کے مطابق خدمات کے شعبے میں رواں مالی سال شرح نمو 4.7 فیصد رہی۔ ہول سیل اورریٹیل شعبے کی شرح نمو 7.8 فیصد کے بجائے 3.1 فیصدرہی، مالیات اور انشورنس کے شعبےمیں شرح نمو 5.1 فیصد رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔ جاری کھاتوں کاخسارہ 11 ارب ڈالرسےزائد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زرمیں 9 فیصد تک اضافہ ہو چکا۔ رواں سال درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہوا۔