وزیر اعظم عمران خان کی فیملی کے ہمراہ پہلی مرتبہ نتھیا گلی آمد

Last Updated On 06 June,2019 12:51 pm

گلیات: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی میں آمد، عمران خان گورنر ہاوس نتھیا گلی میں قیام پذیر ہیں۔

وزیر اعظم فیملی کے ہمراہ پہلی مرتبہ گلیات کے پر فضا مقام پر قیام پذیر ہیں، وزیراعظم کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلیات پہنچ تھے، وزیر اعظم عیدالفطر کی ساری تعطیلات گلیات میں ہی گزریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قیام کی وجہ سے گلیات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔