برآمدی شعبے کے لئے ایف بی آر نے خود کار ری فنڈ سسٹم تیار کرلیا

Last Updated On 26 July,2019 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برآمدی شعبے کے لئے ایف بی آر نے خود کار ری فنڈ سسٹم تیار کرلیا ہے، اب 72 گھنٹوں میں ری فنڈ کی رقم متعلقہ اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔

پانچ برآمدی شعبوں کے لئے بڑی خبری، ری فنڈز کے لئے اب مہنیوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایف بی آر نے ری فنڈ کے لئے مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ایک خود کارسسٹم  فاسٹر  متعارف کیا جائے گا۔ فاسٹر کا مطلب  فُلی آٹومیٹڈ سیلز ٹیکس ای ری فنڈ  ہے۔

یہ سسٹم اسٹیٹ بینک سے منسلک ہوگا جو 72 گھنٹوں میں ری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت دے گا۔ سسٹم کی منظوری کے بعد متعلقہ اکاونٹ میں ری فنڈ کی رقم ٹرانسفر ہو جائے گی، قوانین میں تبدیلی پانچ برآمدی شعبوں ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس، سرجیکل اور قالین میں کی گئی ہے تاکہ ان ایکسپورٹ سیکٹرز کو فوری طور پر واجبات مل سکیں، انہیں رقم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نئی منڈیوں تک رسائی میں بھی آسانی ہو۔

واضع رہے کہ حکومت نے مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں ان پانچ برآمدی شعبوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ شعبے زیرو ریٹڈ تھے۔