گذشتہ حکومت کے آخری تین سال میں معاشی ناکامیاں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

گذشتہ حکومت کے آخری تین سال میں معاشی ناکامیاں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

ایشیا ترقیاتی بنک نے ن لیگ حکومت کے آخری تین سال کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، سال 2015 تا 2018 تک بے روزگاری اعشاریہ ایک فیصد بڑھی، زرمبادلہ کے ذخائر گرے جبکہ ڈالر کی قدر اور خسارے میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں پاکستان میں لیبر فورس 45.2 سے کم ہوکر 44.2 فی صد ہوگئی، روزگار میں خواتین کا حصہ 22 سے کم ہو کر 20.1 فی صد رہ گیا جبکہ 2018 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ 6.5 فی صد کو پہنچ گیا جو 2017 میں 5.8 فی صد تھا۔ اسی طرح بے روزگاری کی شرح 5.8 فی صد سے بڑھ کر 5.9 فی صد ہوئی۔

رپورٹ کے مطاق اس دوران ڈالر ریٹ 110 سے بڑھ کر 121.8 روپے ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر گھٹ گئے، 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 20 ارب ڈالر تھے جو 2018 میں تقریبا 11 ارب ڈالر رہ گئے۔