انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 239 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 10 October,2019 10:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی تنزلی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 239 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں 7 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 156 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 239 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح آ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشیت میں مستقل حکومتی پالیسیوں تک ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو جاری رہنے کا امکان ہے، حکومت کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی جیسے اقدامات بہرصورت اٹھانے ہوں گے۔