انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر گر گئی

Last Updated On 19 September,2019 04:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھی گئی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں دو پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 23 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
 

Advertisement