لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانے نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے خلاف ایک ٹول فری نمبر (0800،02345) متعارف کروایا ہے، جس کے تحت عوام ایسے دکانداروں کے خلاف اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ شکایت درج کروانے کے 2 گھنٹے کے اندر اس دکاندار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یاد رہے پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے اشیائے خوردونوش کی لسٹ ہر دکان اور ٹھیلے پر آویزاں کرنے کا کہا گیا تھا لیکن کچھ دکاندار اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔