لاہور: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ مندی سے نکل آئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 114.23 پوائنٹس بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز 114.23 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 33100 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، پورے کاروباری روز کاروبار 0.34 فیصد بڑھا۔
ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 33240 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تا ہم اس دوران سیاسی حالات سٹاک مارکیٹ پر حاوی ہوئے،جس کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 32960.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 114.23 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 33198.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔