حکومت کی عدم دلچسپی، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی

Last Updated On 23 October,2019 12:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 70 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے آئی ووٹنگ، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کی تجرباتی رپورٹ 15 روز میں پارلیمان میں پیش کرنی تھی مگر آئی ووٹنگ کی رپورٹ ایک سال اور ای وی ایم اور بی وی ایم پائلٹ پراجیکٹ رپورٹ دو سال سے پارلیمنٹ میں پیش نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے فیصلے تک منصوبے پر کام روک دیا ہے۔
 

Advertisement