سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Last Updated On 22 October,2019 01:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو سخت سکیورٹی میں‌ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ پمز ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ادھر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
 

Advertisement