گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں 10.32 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

Last Updated On 06 November,2019 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1.82 فیصد رہی۔ گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1 اعشاریہ 82 فیصدرہی، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی، جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.32 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران پیازکی قیمت 131 فیصد مہنگی ہوئی، گیس کی قیمتوں میں 55 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ 46 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 45 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں سبزیاں 40 جبکہ چینی 35 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش 32 اور پٹرول 21 فیصد مہنگا ہوا، خوردنی تیل اور گھی 18 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی 10.44 فیصد مہنگی ہوئی، آٹا 12 فیصد مہنگا ہوا۔