سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

Last Updated On 22 November,2019 12:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، پاکستان میں ابھی بنیادی شرح سود 13اعشاریہ 25 فی صد ہے جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سٹیٹ بینک بنیادی شرح سود ساڑھے 6فی صد سے بڑھا کر 13اشاریہ 25 فی صد تک کرچکا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ مہنگا قرضہ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے باعث نئی فیکڑیاں لگانا ناممکن اور پرانی کو چلا دشوار ہوگیا ہے۔ پاکستان میں ابھی شرح سود خطے میں سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے بینکوں سے قرضے لینے کا حجم کم ہوتا چلا جارہا ہے۔