آئی ایم ایف کا دروازہ بار بار کھٹکھٹانے سے سیونگ ریٹ میں اضافہ بہتر ہے، گورنر سٹیٹ بینک

Last Updated On 17 October,2019 01:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کا دروازہ بار بار کھٹ کھٹانے سے بہتر سیونگ ریٹ میں اضافہ کرنا ہو گا، گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے چین کی بہت اہمیت ہے، دیگر ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک کا عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو، کہتے ہیں مہنگائی میں اتنی کمی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ شرح سود کو فل وقت موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ‏روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، ‏معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار ہے، ہمیں معاشی سست روی اور مہنگائی میں کمی کے درمیان استحکام پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ‏پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے، اس میں اضافے سے آئی ایم ایف سے بچا جاسکتا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ‏پاکستان چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ‏اور مزید ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔

 

Advertisement