ملک میں کمر توڑ مہنگائی، پاکستان شماریات بیورو نے بھی اعتراف کرلیا

Last Updated On 04 December,2019 09:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان شماریات بیورو کے مطابق نومبر 2018ء کی نسبت نومبر 2019ء میں مہنگائی کی شرح میں 12.67 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 10.8 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر 436 فیصد اور پیاز 156 فیصد مہنگا ہوا۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق نومبر 2018ء کے مقابلے میں نومبر 2019ء میں گیس 54 فیصد، دال مونگ، 54 فیصد، آلو 42 فیصد، دال ماش 41 فیصد، سبزیاں 40 فیصد، چینی 34 فیصد اور گڑ 30 فیصد مہنگا ہوا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے لیکن حکمران معیشت میں بہتری کے شادیانے بجا ر ہے ہیں۔ یہی نہیں، گزشتہ سال کی نسبت نومبر 2019ء میں بجلی 18 فیصد، پٹرول، چائے اور گھی 17 فیصد، آٹا 16 فیصد، گوشت 13 اور دودھ 11 فیصد مہنگا ہوا۔
 

Advertisement