لاہور میں سبزیوں کی قیمت برقرار، ٹماٹر کی ریٹ لسٹ میں قیمت 145 روپے کلو مقرر

Last Updated On 09 December,2019 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سبزیوں کی قیمت برقرار، ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی، ٹماٹر کی قیمت ریٹ لسٹ میں 145 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔

پیاز نرخنامے میں 70 اور مارکیٹ میں 90 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ آلو نرخنامے میں 45 اور مارکیٹ میں 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لہسن کی سرکاری قیمت 238 اور مارکیٹ میں 280 روپے کلو میں فروخت جاری ہے جبکہ ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 292 اور مارکیٹ میں 350 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
 

Advertisement