پیرا گون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع

Last Updated On 09 December,2019 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام اباد لیجانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی۔

 احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے خواجہ برادرن کو عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے پولیس کے رویئے کی شکایات کی اور کہا کہ پولیس ہر پیشی پر وکلا، رپورٹرز اور سائیلین کو کمرہ عدالت میں آنے سے روکتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا کہ ان کے کیس کے حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کی شکایت پر جج جواد الحسن نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی میری عدالت میں آنے سے وکلا اور رپورٹرز کو نہیں روکنا۔ خواجہ برادرن کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹیرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتفو میں سعد رفیق نے کہا کہ پولیس نے کورٹ کو بند کمرہ عدالت میں تبدہل کر دیا ہے۔

 

 

Advertisement