دل کا عارضہ، خواجہ سلمان رفیق پی آئی سی داخل

Last Updated On 01 December,2019 10:33 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار لیگی رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کودل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرلیاگیا۔

پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار لیگی رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کودل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرلیاگیا۔ ہفتہ کی صبح لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کو اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیااور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ رپورٹس کے بعد حتمی علاج شروع کیا جا سکے گا