حکومت کی بہتر معاشی پالیسی کے باعث بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ

Last Updated On 18 December,2019 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی بہتر معاشی پالسی کے باعث بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی بانڈز میں اب تک کی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے اعشاریہ 5 فیصد کے برابر ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومتی بانڈز میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافے کی بڑی وجہ ایکسچینج ریٹ پالیسی کا واضح ہونا اور ٹیکسوں میں نرمی ہے، اس وقت تک حکومتی بانڈز میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جو جی ڈی پی کے اعشاریہ 5 فیصد کے برابر ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2011 میں شرح سود 13 اعشاریہ 75 فیصد تھا مگر سرمایہ کاری نہیں تھی جس کی وجہ ایکسچینج پالیسی کا واضح نہ ہونا تھا۔

بہتر معاشی پالیسی کے باعث تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات میں زرمیں اضافہ ہوا، جاری کھاتوں میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے۔