تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء درآمدات میں 17.06 فیصد کمی جبکہ پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 3.21 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر تجارتی خسارہ 11 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 16 ارب 77 کروڑ 10لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی تا دسمبر برآمدات 11 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 11 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا۔ جولائی تا دسمبر درآمدات 23 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ء درآمدات کا حجم 27 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔