اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 60 پیسے بڑھ گئی

Last Updated On 08 January,2020 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر بالترتیب 8 پیسے اور 60 پیسے مزید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 155 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 7 کی سطح پر پہنچ گیا۔
 

Advertisement