پاکستان کیلئے 1.40 ارب ڈالر کی منظوری، آئی ایم ایف کا اجلاس 16 اپریل کو طلب

Last Updated On 10 April,2020 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی منظوری کے لئے 16 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں تو عالمی مالیاتی اداروں نے مختلف ممالک کی سپورٹ کے قرضوں اور فنڈ کا انتظام کرنا شروع کردیا۔

پاکستان نے موجودہ حالات میں معیشت کو سہارا دینے کی خاطر آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانس کی درخواست کردی ہے جس پر 16 اپریل 2020 کو واشنگنٹن میں آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی جائے گی۔ یہ رقم پاکستان کو بغیر کسی شرائط کے دی جائے گی۔