پشاور میں دودھ کی من مانی قیمتیں وصول، 120 سے 140 روپے کلو تک فروخت

Published On 01 September,2020 08:47 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں دودھ کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا، شہر میں فی کلو 120 سے 140 روپے تک فروخت ہونے لگا، شہری کہتے ہیں خالص دودھ کے نام پر ملاوٹی دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔

پشاورمیں دودھ من مانے نرخوں پر فروخت کیا جانے لگا، دکاندار پانی ملا 120 اور خالص دودھ 140 روپے فی کلومیں فروخت کرنے لگے، دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے مقرر کیے گئے ہیں لیکن دکانداروں کی جانب سے غیرسرکاری ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی جانب سے شکایات کے بعد کارروائی کی جاتی ہے اور گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے گراں فرشوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے تاہم خود ساختہ اضافے کو تاحال نہیں روکا جاسکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنے سمیت خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے