سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 165.11 پوائنٹس کی مندی

Published On 04 September,2020 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقنیی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 165.11 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جبکہ امریکی ادارے نے سٹاک مارکیٹ کو جنوبی ایشیا کی سب سے بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔

رواں ہفتے کے آخری کاروبار روز کے دوران کاروبار کا آغاز پہلے ہی دو گھنٹوں کے انداز انڈیکس 121.23 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر مزید دیکھنے کو ملا۔

تاہم دوپہر بارہ بجے مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں دوپہر بارہ بجے انڈیکس میں تیزی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ایک مرتبہ پھر مندی کی واپسی ہوئی جو کاروبا کے اختتام تک جاری رہے، کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 165.11 پوائنٹس کی مندی کے بعد 42 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 41 ہزار 72 لاکھ 48 ہزار 377 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement