اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا، ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 128 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے، مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 1 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دال چنا، چاول، دہی اور لہسن مہنگا ہوا، تازہ دودھ، ایل پی جی، گوشت اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔