سولر پینل اور بجلی سے چلنے والی گاڑی پاکستان میں متعارف

سولر پینل اور بجلی سے چلنے والی گاڑی پاکستان میں متعارف

سگما موٹر سپورٹس کی اس گاڑٰی کو کیو 4 کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی تین قسمیں پاکستان میں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس گاڑی کی خصوصی بات یہ ہے کہ اسے سولر، پیٹرول اور بجلی سے چلایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بجلی سے چلنے والی کار کی قیمت اٹھارہ لاکھ پچانوے ہزار رہے رکھی گئی ہے۔ اس میں سولر پینل سے چلنے والی گاڑی کی قیمت انیس لاکھ پچانوے ہزار جبکہ پیٹرول سے چلنے والی گاڑی کی قیمت اکیس لاکھ پچیس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔