گردشی قرضہ 3 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاور ڈویژن کا اعتراف

Published On 18 March,2024 09:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی کو بریفنگ میں گردشی قرضے کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

پاور سیکٹر کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کے معاملہ پر کوئی تدبیر کام نہ آسکی، پاور ڈویژن نے اعتراف کیا ہے کہ گردشی قرضہ میں 700 ارب سے لے کر 800 ارب روپے سالانہ اضافہ ہوتا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق گردشی قرضہ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔