سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

Published On 25 April,2024 05:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2322ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement