آئی ایم ایف سے 25 ستمبر کو مذاکرات، سیلاب متاثرین کی مدد کی تجاویز زیر غور

آئی ایم ایف سے 25 ستمبر کو مذاکرات، سیلاب متاثرین کی مدد کی تجاویز زیر غور

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے تجویز دی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے فنڈز سیلاب متاثرین پر خرچ کیے جائیں تاہم ان فنڈز کی منتقلی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اجازت ملنے کی صورت میں بی آئی ایس پی کے کچھ فنڈز سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔

دوسری جانب ایف بی آر کو رواں مالی سال ستمبر تک 3.83 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے مگر ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 200 ارب روپے کے شارٹ فال کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریونیو میں کمی پر مبنی رپورٹ بھی آئی ایم ایف کو پیش کی جائے گی تاکہ مالیاتی حکمتِ عملی پر بات چیت کی جا سکے۔