سیکیورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ہے،راجیو شکلا

Published On 24 Apr 2014 12:48 PM 

ممبئی (دنیا نیوز)پاکستان اور بھارت کے روایتی حریف کا کرکٹ کے میدان میں مدمقابل ہونے کا خواب صرف پاکستانی نہیں دیکھتے ، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کہتے ہیں کہ سیکورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیار ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ سیکورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے تو یہ دوریاں مٹ سکتی ہیں۔دنیا نیوز کے نمائندہ رحمان اظہر سے خصوصی گفتگو میں راجیو شکلا نے بِگ تھری اور آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے بھی بات کی۔اسی نامراد سیکورٹی خدشات کے جن نے پاکستان کرکٹ کو نگل لیا اب بھی اگر اسے بوتل میں بند کر لیا جائے تو روایتی حریف بھارت سمیت تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کے ویران میدان آباد کر لیں۔