لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی کیساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ معطل کرکٹر کو بکی سے رابطے، کرکٹر کو اکسانے اور بورڈ کو اطلاع نہ دینے پر سزا ہوئی۔ شاہ زیب حسن پر 3 الزام لگائے گئے تھے۔ معطل کرکٹر کی ایک سالہ پابندی 17 مارچ کوختم ہو جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:محمد نواز پر ایک ماہ پابندی،2 لاکھ جرمانہ عائد
تفضل رضوی کی میڈیا سے گفتگو
تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ زیب حسن قانونی عمل سے گزر کر ہی واپس آسکتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا 15 مارچ کو پابندی لگی، 16 مارچ کو واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہوتا ہے ، اینٹی کرپشن یونٹ کی تسلی پر ہی کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:شرجیل خان پر ڈھائی سال کی پابندی عائد
وکیل شاہ زیب حسن
وکیل شاہ زیب حسن نے کہا شاہ زیب حسن کو 17 مارچ کو معطل کیا گیا تھا ، 18 مارچ سے کرکٹ میں واپس آ سکیں گے ، اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کو ثابت نہیں کر سکا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:خالد لطیف پر 5 سال پابندی، 10 لاکھ جرمانہ عائد
خیال رہے اس سے پہلے پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان ڈھائی سال کے لیے کرکٹ سے مستقل آؤٹ کر دیئے، اینٹی کرپشن ٹربیونل نے معطل قومی بلے باز خالد لطیف کو 5 سال پابندی اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ خالد لطیف فکسنگ پر آمادگی، رشوت لینے، بکی سے رابطے کی رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں ملوث تھے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد نواز نے بکی کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا جرم قبول کیا تھا۔ محمد عرفان کو بھی فکسنگ کیس میں سزا ہو چکی ہے۔