پی ایس ایل فائنل، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی انتظامات مکمل

Last Updated On 19 March,2018 08:21 pm

کراچی کے نیشنل سیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفینگ دی۔

پی ایس ایل فائنل کے دوران نیشنل سٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی رینجرز کے حوالے ہو گی جبکہ سٹیڈیم کے باہر ساڑھے آٹھ ہزار اہلکار تعینات رہینگے۔ نیشنل سٹیڈیم آنے والے راستوں کو صبح 11 بجے سے نیو ٹاؤن، حسن سکوائر اور ڈالمیا روڈ کی جانب سے بند رکھا جائے گا۔

شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لئے شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے افراد صرف موبائل فون ساتھ لا جا سکیں گے جبکہ کھانے پینے کے سٹال انتظامیہ کی جانب سے لگائے جائینگے۔

میچ کے لئے پارکنگ کا انتظام وفاقی اردو یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں رکھی گئی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ دیکھنے کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھیں۔