چیچا وطنی کے ننھے فاسٹ باؤلر کی وسیم اکرم کے ہمراہ پریکٹس

Last Updated On 26 March,2018 10:52 pm

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی فاسٹ بولنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ اب اس بچے کی تازہ تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیچا وطنی کے ساڑھے 6 سالہ حسن کے ساتھ تربیتی سیشن کی تصاویر شئیر کی ہیں اور اس کی خدا داد صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

قومی سپر سٹار فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ حسن پہلے سے ہی جانتا ہے کہ ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرنے کے لیے گیند کو کیسے پکڑتے ہیں۔ سوئنگ کے سلطان نے یہ بھی لکھا کہ حسن کے پاس ناقابل یقین مہارت ہے اور اس کی عمر صرف ساڑھے 6 سال ہے۔ 

 

وسیم اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں جب حسن کو فرنٹ آرم کی اہمیت سمجھا رہا تھا تو وہ غور سے سن رہا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وسیم اکرم نے بچے کی تلاش کے لیے ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔