لاہور: (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹرز اور بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق بھارتی کرکٹ کپتان کپل دیو اور بالی وڈ اداکار رشی کپور سمیت دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو الیکشن 2018 میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
۔سابق بھارتی کرکٹ کپتان کپل دیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بہت خوشی کی بات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے جا رہا ہے، لہذا دعا ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ کے میدان میں وطن کے لیے کام کیا، اس سے بہتر پاکستان کی خدمت کریں اور ترقی سے ہمکنار کریں۔
آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کہا یہ میرا اعزاز ہے میں نے یہ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ان کی 22 برس کی محنت دیکھی ہے ۔
Heartiest congratulations to @ImranKhanPTI on successfully winning the Pakistan Elections, it has been my honour to have seen him grow through the last 22 years to get to this position. #PakistanElections2018
— Rajeev Shukla (@ShuklaRajiv) July 26, 2018
بھارتی تبصرہ کار اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی عمران خان کو اپنا کرکٹ ہیرو قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عمران بلند معیار ترتیب دینے کی مثال ہیں اور اس پر پہنچ رہے ہیں۔
Imran is the epitome of setting the bar high and reaching it. Congratulations & good luck to my cricketing hero, Imran Khan!
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) July 27, 2018
تبصرہ کار اور سابق انگلینڈ کرکٹر جیوفری بوائیکاٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو زبردست کپتان اور کرکٹر قرار دیا اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہتر کام کریں گے
Brilliant tweet @Jemima_Khan I agree. Great captain, great cricketer, great man I hope he does well. Please send him my congratulations and best wishes. https://t.co/bRvQnUdFlj
— Geoffrey Boycott (@GeoffreyBoycott) July 26, 2018
ایسے ہی انگلینڈ کے ایک اور سابق کرکٹر مائیکل وان نے بھی عمران خان کی فتح کی خبر کو زبردست قرار دیا۔
Great news https://t.co/GhgGuLpwns
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) July 26, 2018
ویسٹ انڈیز کے تبصرہ کار اور سابق کرکٹر رافیل بشپ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل کی گہرائیوں سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ’ سن کر فخر ہوا کہ ایک شاندار سابق کرکٹر ملک کی قیادت میں اہم کردار ادا کر سکے گا، میری دعا ہے کہ وہ دیانتداری اور مثال کے ساتھ قیادت کریں انشاءاللہ
My heartiest congratulations to the new Prime minister of Pakistan; Prime Minister Imran Khan. Proud to know an outstanding former player could achieve such an important role in leading ones country. May he lead with integrity and by example. Inshallah
— ian bishop (@irbishi) July 26, 2018
دوسری جانب بالی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے خطاب کو خوب سراہا اور لکھا کہ آپ نے وہی کہا جو میں گذشتہ دو دن سے پاک-بھارت کے حوالے سے کہہ رہا تھا، میں امید کرتا ہوں کے آپ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔
Well spoken Imran Khan. I have been saying whatever you said on all channels past two days regarding India-Pakistan! I hope you succeed in making your “Mulk” have good relations with my “Mulk” pic.twitter.com/YCe741vW22
— Rishi Kapoor (@chintskap) July 26, 2018
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں