نجم سیٹھی کی پی سی بی میں شاہ خرچیاں سامنے آگئیں

Last Updated On 28 October,2018 09:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نجم سیٹھی کی پی سی بی میں شاہ خرچیاں سامنے آگئیں، نجم سیٹھی نے 7 کروڑ روپے اپنی ذات پر خرچ کئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

 نجم سیٹھی نے 2014 سے 2018 تک 7 کروڈ 19 لاکھ روپے بورڈ کی جیب سے اپنی جیب میں ڈالے۔ پی ایس ایل الاونسس میں نجم سیٹھی کو ڈیڑھ کروڈ روپے ملے جبکہ گاڑی، پیٹرول، زاتی سیکورٹی اور ڈرائیور کی مد میں ایک کروڈ 83 لاکھ روپے حاصل کئیے۔ غیر ملکی دوروں پر سیر اور میڈیکل پر 2 کروڈ 36 لاکھ روپے لگے، صرف 9 لاکھ روپے کا پیٹرول تو نجم سیٹھی کی گاڑی نے پیا۔

شہریار خان کے اخراجات ابھی باقی یے، بطور چئیرمن شہریار خان نے ایک کروڈ 94 لاکھ روپے لئے جس میں 80 لاکھ روپے 85 سالہ چیئرمین کے طبی معائنے پر لگا۔ یہ تمام تر اخراجات بورڈ کی جانب سے جاری ہوئے جس کی جیب سے یہ رقم نکلی۔

 

Advertisement