چیف جسٹس ثاقب نثار کی داتا دربارؒ آمد، عرس تقریبات کا افتتاح کر دیا

Last Updated On 28 October,2018 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار داتا دربارؒ پہنچ گئے جہاں وہ 975 ویں‌عرس تقریبات کا افتتاح کر دیا۔ لاہور میں عرس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار داتا دربارؒ پہنچ گئے جہاں وہ چادرپوشی کی رسم سے عرس تقریبات کا افتتاح کر دیا۔ داتا گنج بخشؒ کی عرس تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی جس کے دوران ملک بھر سے علما و مشائخ عظام، نعت خواں اور لاکھوں زائرین دربار پر حاضری دیں گے، دودھ کی روایتی سبیل لگائی جائے گی اور روحانی اجتماعات، محافل نعت وسماع کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

عرس تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔