شاہد آفریدی کے انوکھے انداز میں آؤٹ ہونیکی ویڈیو وائرل

Last Updated On 15 January,2019 04:58 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک)‌ پاکستانی آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ میں دلچسپ انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 چٹاگانگ ویکنگز کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے آفریدی نے خالد احمد کے باؤنسر کو بیک فٹ پر جاکر کھیلنے کی کوشش کی مگر پاؤں اسٹمپس میں جا لگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں اپنے آؤٹ ہونے کا احساس بھی نہیں ہوا تاہم صرف 2 کے انفرادی اسکور پرمیدان سے باہر لوٹنا پڑا۔