راولپنڈی: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور پاکستانی قوم کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈیرن کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے آپ پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں، آپ کا پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بڑا کردار ہے، کافی عرصہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، پشاور زلمی کا حصہ بن کر آپ نے پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کیا، آپ کے ذریعہ دیگر عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
International Cricketer @darensammy88 met #DGISPR Major General @OfficialDGISPR Asif Ghafoor in Peshawar, thanked Army Chief for supporting #cricket and encouraging International players to come play in Pakistan@PeshawarZalmi @JAfridi10 @thePSLt20 https://t.co/rWm1pbVo4n pic.twitter.com/PzcRQk5KWR
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 5, 2019
اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کو ہمیشہ نہ صرف پشاور اور زلمی کے شائقین اور پاکستان سے پیار ملا، پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے، آرمی چیف کا شکر گزار ہوں وہ ہمیشہ کرکٹ کی پذیرائی کرتے ہیں، دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کہیں گے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے۔