پی ایس ایل ایڈیشن 4، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

Last Updated On 04 February,2019 10:35 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشاور پہنچ گئے جہاں وہ ٹیم کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے۔ ویسٹ انڈین کرکٹر آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ بھی کریں گے۔

قبل ازیں ڈیرن سیمی جب اسلام آباد پہنچے تو چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر موجود ڈیرن سیمی کے پرستاروں نے بھی ان کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں ڈیرن سیمی وفاقی دارالحکومت سے پشاور کے لئے روانہ ہو گئے جہاں پشاور زلمی کپتان کی حیثیت سے زلمی ٹیم کی کٹ اور اینتھم لانچ تقریب میں شرکت کریں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ تقریب گورنر ہاوس کے پی میں منعقد ہو گی جس میں گلوکار ساحر علی بگا سمیت معروف گلوکار اپنی پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں گے۔

 

Advertisement