پی ایس ایل: اے بی ڈویلئرز نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

Last Updated On 14 January,2019 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلئرز نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اے بی ڈویلئرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، میں اس سرزمین پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

اے بی ڈویلئرز نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں اور جلد لاہور آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ساؤتھ افریقا کے سابق کپتان لاہور قلندر کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اے بی ڈویلئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلئرز کے آنے سے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں آئے گی۔

 

Advertisement