سال 2018ء: اچھوتے موضاعات پر بننے والی بہترین پاکستانی فلمیں

Last Updated On 18 December,2018 05:55 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سال 2018 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے تاہم یہ سال پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے کافی اچھا ثابت ہواہے رواں سال پاکستانی سینما میں کئی اچھی اور معیاری فلمیں ریلیز ہوئیں۔

جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین موضوعات کو بھی ان پاکستانی فلموں کے ذریعے سامنے لایا گیا۔ رواں برس بھی کئی فلمیں بنیں، جن میں سے کئی فلمیں شائقین میں مقبول ہوئیں۔

لوڈ ویڈنگ

اس سال کے شروع میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’ لوڈ ویڈنگ‘کو جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین فیچر فلم کی کیٹگری کے نامزد کر دیا گیا ہے۔ فلم لوڈ ویڈنگ میں جنوبی ایشیائی معاشروں میں ر ائج ایک تکلیف دہ رسم جہیز کو موضوع بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے شدید دباؤ کا شکار ہیں اور جہیز نہ ہونے کی وجہ سے کئی لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہو پاتیں۔
فلم ایک نوجوان راجا کی لو سٹوری کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کے باعث شادی نہیں کر پاتا کیونکہ وہ پہلے اپنی بہن کی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن مالی وسائل کی کمی جہیز میں رکاوٹ بن جاتی ہے

اس فلم کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ فلم کی ہیروئن پولیو ورکر بن جاتی ہے۔ فلم کی ہیروئن کا پولیو ورکر بننا ایک طاقت ور پیغام ہے۔ لوڈ ویڈنگ اس سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ نبیل قریشی اور فضا مرزا کی مصطفی کے ساتھ چوتھی فلم ہے۔

پرواز ہے جنون


اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اورہانیہ عامر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی تھی۔ لوگوں کو حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری پسند آگئی
جوانی پھر نہیں آنی2

جوانی پھر نہیں آنی 2، 2018ء کی ایک پاکستانی کامیڈی ڈراما فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی۔ یہ فلم 2014ء کی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکیول ہے۔ فلم جوانی پھر نہیں آئی 2 میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، ثروت گیلانی، کنول جیت سنگھ، کبریٰ خان، عظمیٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کیک


مارچ 2018 میں فلم ’کیک‘ ریلیز کی گئی جس میں اداکارہ آمنہ شیخ، صنم سعید، عدنان ملک نے مرکزی کرداراداکیا۔ رشتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر مبنی ڈراما فلم ’کیک‘ کو نا صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیا گیا۔ ’کیک‘ نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا جب کہ اسے ایوارڈز کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے لیے بھی نامزد کیاگیا۔

ڈونکی کنگ

تیرہ اکتوبر کو پاکستانی فلم ڈونکی کنگ کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔فلم نے اب تک پاکستان میں اینیمیٹڈ فلموں کے لحاظ سے ریکارڈ بزنس کیا اور باکس آفس یں تئیس کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

طیفا ان ٹربل

 
فلم ’طیفا ان ٹربل‘ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کی اپنے ملک کی ڈیبیو فلم تھی، علی ظفر نے بولی وڈ کی فلموں میں تو اپنے کام سے خوب داد وصول کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو ان کی اس فلم سے بھی کئی توقعات وابستہ تھیں اور علی ظفر ان توقعات پر پورا بھی اترے۔
طیفا ان ٹربل میں علی ظفر کے ہمراہ مایا علی نے مرکزی کردار نبھایا، ان دونوں کی اداکاری کے ساتھ ساتھ جوڑی کو بھی خوب سراہا گیا۔

پرچی

 اداکارہ حریم فاروق، علی رحمان خان اور شفقت چیمہ کی فلم ’پرچی‘رواں سال جنوری میں ریلیز کی گئی۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا۔ اس کے علاوہ فلم ’پرچی‘ سعودی عرب میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی،سعودی سینما سے 35 سال بعد پابندی ہٹائے جانے کے بعد سعودی سفارت خانے میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی تھی۔