پی ایس ایل فور: دنیا میڈیا گروپ ملتان سلطانز کا پارٹنر بن گیا

Last Updated On 01 February,2019 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر کے کرکٹ دیوانوں کے لئے بڑی خبر، پی ایس ایل فور میں دنیا میڈیا گروپ ملتان سلطانز کا پارٹنر بن گیا۔ فرنچائزاونر علی ترین کا ٹویٹر پیغام، ملتان سلطانز کو سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

چوکوں چھکوں کی بہار، پی ایس ایل فور کا بخار، شائقین ہو جائیں تیار۔ دنیا بھر کے کرکٹ دیوانوں کے لئے بڑی خبر، ملتان سلطانز دنیا میڈیا گروپ کا پارٹنر بن گیا۔

دنیا میڈیا گروپ کا پارٹنر بننا خوشی کی بات، فرنچائز اونر علی خان ترین کا ٹویٹر پیغام، مل کر ملتان سلطانز کو نمبر ون ٹیم بنانے کا عزم۔ دنیا میڈیا گروپ کی ٹیم ملتان سلطانز پی ایس ایل فور میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو کھیلے گی۔

 

Advertisement