پی ایس ایل فور، ملتان سلطان اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے

Last Updated On 22 February,2019 03:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں ملتان سلطان کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہو گا تاہم جنوب کی پہچان ٹیم کی کامیابی کیلئے شائقین کرکٹ دعا گو ہیں۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی ٹیم کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہے جس میں شاندار پرفارمنس کیلئے شعیب ملک کی قیادت میں شاہد آفریدی اور عرفان سمیت تمام کھلاڑی پرامید ہیں، شائقین کرکٹ نے جنوب کی پہچان کی کامیابی کیلئے دعاوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ملتان سلطان کے اونر کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم کھلاڑیوں کی خامیوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اسی لئے لاہور قلندرز کو ٹیم ورک سے ہرائیں گے۔

پی ایس ایل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس سے شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ فیور میں مبتلا ہے۔