ملتان سلطانز نے ٹاس جیت لیا، اسلام آباد یونائیٹٰڈ کو بیٹنگ کی دعوت

Last Updated On 26 February,2019 08:37 pm

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

شارجہ میں 24 فروری کو کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پشاور زلمی کے میچ جیتنے میں حسن علی کی 17 رنز کے عوض چار وکٹیں اور امام الحق کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ حسن علی مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار بھی قرار پائے تھے۔