کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹرافی کے ہمراہ شہر میں گشت، شہری سیلفیاں بنواتے رہے

Last Updated On 25 March,2019 01:05 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ شہر میں گشت، شہری کھلاڑیوں کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شہرکی مختلف شاہراہوں پر ٹرافی کے ہمراہ گشت کیا، کوئٹہ کے شہری ٹیم کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے اور ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔ کرکٹ کے شوقین نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

بعدازاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں اراکین اسبملی، وزراء و معززین شہرکے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔

،،